ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویش ناک ہے ، روس

فوجی مہم جوئیاں جن سے ایران میں ہلاکتیں اور تباہی پھیلتی ہیں، ایرانی عوام کے اپنے ملک کی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کے عزم کو نہیں توڑ سکتیں، روسی وزارت خارجہ

November 2, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

Russian President Vladimir Putin gives a televised address to mark the one-year anniversary of the declared annexation of the Russian-controlled territories of four Ukraine's Donetsk, Luhansk, Kherson and Zaporizhzhia regions, after holding what Russian authorities called referendums that were condemned by Kyiv and governments worldwide, in Moscow, Russia, in this picture released September 30, 2023. Sputnik/Mikhail Metzel/Pool via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY.

ماسکو: روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’اس بات کے اشارے موجود ہیں کہ ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور یہ انتہائی تشویش ناک ہے۔

ماریا زاخارووا نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ کے تلخ تجربات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ فوجی مہم جوئیاں جن سے ایران میں ہلاکتیں اور تباہی پھیلتی ہیں، ایرانی عوام کے اپنے ملک کی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کے عزم کو نہیں توڑ سکتیں۔ جو لوگ آج نئے حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انھیں اس پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

روس متعدد بار ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔

حالیہ دنوں میں، جب ثالثوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں بھی جاری رہی ہیں۔ جبکہ تمام نظریں امریکہ کے وسط مدتی انتخابات پر لگی ہوئی ہیں جو کہ کل منعقد ہوں گے۔