شہزاد اکبر نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔فائل فوٹو
شہزاد اکبر نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔فائل فوٹو

احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق احسن اقبال کا نام نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔وفاقی کابینہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالے کی منظوری دی ،کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی ۔

نالائقوں میرا پاسپورٹ کہیں گم تو نہیں کردیا؟۔احسن اقبال

وزارت داخلہ کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں نام شامل کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا ردعمل بھی سامنے آگیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لیگی رہنمااحسن اقبال نے لکھا کہ نالائقوں میرا پاسپورٹ تو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے تو پھر با ہر کیسے جانا، کہیں گم تو نہیں کردیا؟

واضح رہے کہ نیب کیسز کے باعث کابینہ کی منظوری کے بعدن لیگی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیا گیا ہے۔