سری پراڈھا نے ہندی اور سائوتھ سینما کے لیے ناقابل یقین حد تک کام کیا ۔فائل فوٹو
سری پراڈھا نے ہندی اور سائوتھ سینما کے لیے ناقابل یقین حد تک کام کیا ۔فائل فوٹو

بھارت کی ایک اور اداکارہ کورونا سے انتقال کرگئی

بالی وڈ  فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سری پراڈھاکورونا کے سبب انتقال کرگئیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ساوتھ انڈین اداکارہ سری پراڈھاحال ہی میں کورونا کا شکار ہوئی تھیں،اداکارہ کی موت کی تصدیق سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوایسی ایشن کے جنرل سیکریٹری امت بہل نے کی۔امت بہل کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت سی قیمتی جانیں لے چکی ہے، بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم ایک سینئر اداکارہ سے محروم ہو گئے ہیں۔امت بہل کے مطابق سری پراڈھا نے ہندی اور سائوتھ سینما کے لیے ناقابل یقین حد تک کام کیا ہے۔

خیال رہے کہ سینئر اداکارہ سری پراڈھا بھوجپوری فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں، انہوں نے روی کشن کے ساتھ ہٹ بھوجپوری فلم ’ہم تو ہو گئے نی توہر‘ میں بھی کام کیا تھا۔سری پراڈھا ماضی میں بالی کے نامور اداکار دھرمیندر ، گووندا اور ونود کھنہ سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔اداکارہ کی بالی وڈ فلموں میں آگ اور چنگاری، شعلے اور طوفان، آزمائش، بے وفا صنم، میری للکار سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔