مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی عید الفطر ملک میں گزرنے کا امکان ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (اين سی او سی) کی ہدايت پر عید کی چھٹیوں کے باعث سيکریٹری داخلہ اور ايف آئی اے دفاتر بند رہيں گے۔
اعلیٰ حکومتی شخصیت کا کہنا ہے کہ ايک شخص کے لیے لاک ڈاؤن کے فيصلے کے خلاف دفاتر نہيں کھليں گے اور بليک لسٹ سے نام ہٹانے کا عمل دفاتر کھلنے کے بعد ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ 8مئی کو امیگریشن حکام نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہباز شریف کو روک لیا اور آف لوڈ کرکے واپس بھيج ديا۔
قومی اسمبلی ميں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاہور ہائيکورٹ سے اجازت ملنے کے بعد آج صبح 4 بج کر50 منٹ پر غير ملکی ایئرلائن کی پرواز سے قطر روانہ ہونا تھا جہاں انہوں نے 10 روز قيام کے بعد علاج کے لیے لندن جانا تھا۔