سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

فواد چوہدری نےعید الفطر کے چاند کی پیشگوئی کردی

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس کے بنائے کلینڈرکے مطابق شوال کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگرچہ عید الفطرکا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے، تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کلینڈراورایپ کے مطابق شوال کا چاند 13 مئی کو نظرآئے گا جب کہ عیدالفطر 14 مئی 2021 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اس سے قبل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر تھے، اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور ان کے درمیان چاند کے مسئلے پر بحث بھی رہتی تھی، اور رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل ہی وزارت سائنس کی جانب سے چاند کی رویت کا اعلان کردیا جاتا تھا، تاہم مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے فارغ کرکے ان کی جگہ بادشاہی مسجد کے امام و خطیب مولانا ابوالخبیرکو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بنادیا گیا ہے، جب کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داریاں وفاقی وزیر شبلی فراز کو سونپ دی گئی ہیں۔