اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو
اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو

لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، پٹڑی ٹوٹنے کے باعث پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسےکراچی جانےوالی شالیمارایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی، ریلوےحکام نے بتایا کہ سچاسودا ریلوے کے قریب پٹڑی ٹوٹ گئی ، جس کے بعد پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ شالیمارایکسپریس صبح ساڑھے7 بجے سے کھڑی ہے، پٹڑی کے ٹوٹنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، کچھ دیر بعد ریلوے ٹریک بحال کرکے ٹرین کوروانہ کر دیا جائے گا۔