پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف قبلہ اول اور غزہ پر حملہ کے بعد فلسطین کے سفارتخانے پہنچ گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے اعلامیے کے مطابق شہبازشریف فلسطین کے سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے فلسطینی سفیر احمد امین سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔
قبل ازیں شہباز شریف نے غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینی بچوں کی شہادت پر اظہارِ مذمت کیا۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دنیا بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام سے آنکھیں کیسے چرا سکتی ہے؟ اس پر مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جرائم پر چشم پوشی کرنے کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آپ انسانیت کے حامی ہیں یا پھر دہشت گردی کے؟یہ فیصلہ اب آپ کوکرنا ہی ہوگا۔