ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس کی کراچی پولیس آفس آمد پر ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار علی لارک و دیگر سینئر پولیس افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔
ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے غلام نبی میمن کے چارج چھوڑنے پر بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھال لیا اور دونوں افسران نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں کمانڈ اسٹک کا تبادلہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں غلام نبی میمن کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نےسلامی پیش کی۔
پولیس چیف عمران یعقوب منہاس اور دیگر سینئر افسران نے انہیں پورے اعزازکے ساتھ کراچی پولیس آفس سے رخصت کیا۔