پولیس نے عطاتارڑکوگزشتہ روزگرفتارکیاتھا۔فائل فوٹو
پولیس نے عطاتارڑکوگزشتہ روزگرفتارکیاتھا۔فائل فوٹو

رنگ روڈ منصوبے میں وزیر اعظم نے دوستوں کو نوازا۔ عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کے چرچے سن رہے ہیں ،رنگ روڈ کا منصوبہ شہباز شریف نے اپنے دور میں منظور کیا لیکن وزیر اعظم نے اس منصوبے میں اپنے مشیر دوست کو نوازا ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جب شہباز شریف کے دور میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ منظور ہوا تو اس کی کل لمبائی 50کلو میٹر تھی ، اس حکومت نے منصوبے کو سنگجانی گاؤں تک پہنچا دیا جہاں زلفی بخاری کی زمینیں ہیں ،اس سڑک کو وہاں سے گزرا گیا جہاں وزیر اعظم کے دوست مشیر زلفی بخاری اور وزیرہوا بازی  غلام سرور خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی تھی ، منصوبے سے انہیں فائدہ دیا گیا اور منصوبے کی لمبائی 50سے بڑھا کر 86کلو میٹر کر دی گئی ہے ،2.3ارب روپے قبضہ مافیا، پراپرٹی ڈیلرزکو ادا کیے جا چکے ہیں ، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سمیت دیگر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت زمین خریدتی ہے اور لوگوں کو قیمت ادا کرتی ہے ، من پسند لوگوں کو منہ مانگا معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے ۔