طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ،100 کلو میٹر تک بھی جا رہی ہے، محکمہ موسمیات
طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ،100 کلو میٹر تک بھی جا رہی ہے، محکمہ موسمیات

سمندری طوفان ’’تاؤتے‘‘ کراچی سے کتنی دور؟

کراچی کے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان تاؤتے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان تاؤتے کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1 ہزار 460 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار بڑھ کر 100 کلو میٹر تک بھی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب میں بھارتی گجرات کی جانب رہے گا،یہ طوفان 18 مئی تک بھارتی گجرات تک پہنچ جائے گا۔