ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پیسے لے کر ویکسین لگانے والے 18ملازمین معطل

محکمہ صحت پنجاب نے پی کے ایل آئی میں پیسے لے کر ویکسین لگانے والے 18ملازمین کو معطل کر دیا ، ملازمین لوگوں سے پیسے لے کر انہیں قطاروں سے بچاتے تھے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے پیسے لے کر ویکسین لگانےو الے ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کئے تھے ،انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں تین لاکھ 27 ہزار 362 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، دو لاکھ 87 ہزار376 افراد علاج معالجے کے بعد تندرست ہو گئے جبکہ نو ہزار 411افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ پنجاب میں کورونا کے 30 ہزار 575 ایکٹو کیسز ہیں ۔