کسی بھی انکوائری کاسامنا کرنےکوتیارہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوجاتا عہدے استعفیٰ دے رہاہوں، ذلفی بخاری
کسی بھی انکوائری کاسامنا کرنےکوتیارہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوجاتا عہدے استعفیٰ دے رہاہوں، ذلفی بخاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی ذلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ کسی بھی انکوائری کاسامنا کرنےکوتیارہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوجاتا عہدے استعفیٰ دے رہاہوں۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ ’میرے وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں کہ اگر کسی شخص کا نام کسی انکوائری میں آجائے چاہے وہ صحیح ہو یا غلط، اسے اپنا نام کلیئر ہوجانے تک عوامی عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے، لہٰذا رنگ روڈ انکوائری میں مجھ پر لگنے والے الزامات کی بناء پر میں اپنا نام کلیئر ہونے تک عہدے سے مستعفی ہوکر مثال قائم کرنا چاہتا ہوں‘۔
ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ ’میں اس بات کو دہرانا چاہتا ہوں کہ رنگ روڈ یا رئیل اسٹیٹ کے کسی اور جاری منصوے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے، اس بار انکوائری اہل شخصیات کی جانب سے ہونی چاہیے، میں اس حوالے سے جوڈیشل انکوائری کی توثیق کرتا ہوں‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں پاکستان میں ہی ہوں اور وزیراعظم اور ان کے وژن کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے اپنے ملک کی خدمت کیلئے بیرون ملک آرام کی زندگی قربان کی، میں کسی بھی انکوائری کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں‘۔