گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا کے سبب مزید135 اموات

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید135 اموات جبکہ2 ہزار566 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 926 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد67ہزار665 ہے اور 7 لاکھ 95 ہزار611افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار500افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 824، خیبرپختونخوا 3 ہزار804، اسلام آباد 733، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور ا?زاد کشمیر میں 517 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ین سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار371، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار224، پنجاب 3 لاکھ 28 ہزار 775، سندھ 2 لاکھ 99 ہزار913، بلوچستان 23 ہزار931، آزاد کشمیر 18 ہزار286 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 428 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔