فائل فوٹو
فائل فوٹو

صرف پاکستان کے موقف سے خاص نتیجہ نہیں نکلے گا۔ شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے صرف پاکستان کے موقف سے خاص نتیجہ نہیں نکلے گا ، بہت سے اسلامی ممالک نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ان ممالک کو بھی ایک پلیٹ فارم پرآنا ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت ترکی میں موجودہوں،فلسطینی وزیرخارجہ نے بھی آج ترکی پہنچناتھا،مگران کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے،ہم ترکی میں فلسطینی وزیرخارجہ کاانتظارکریں گے،کوشش ہے کہ کل فلسطینی وزیرخارجہ ہمیں استنبول میں جوائن کرلیں۔ترکی سے ہم نیویارک کیلیے روانہ ہوں گے جہاں دیگراسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں بہت ظلم کررہاہے،تمام اسلامی دنیاکومتحدہوناپڑے گا،اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے ترکی نے انتہائی سخت موقف اپنایاہے،ترکی کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ فلسطین پرمتفق ہیں اورترک عوام بھی فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ نیویارک روانہ ہوں گے۔