کنٹونمنٹ بورڈ ز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے۔فائل فوٹو
کنٹونمنٹ بورڈ ز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے۔فائل فوٹو

رنگ روڈ منصوبے کی توسیع کا حکم عمران خان نے دیا۔ شہباز شریف

چار سدہ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی توسیع کا حکم عمران خان نے دیا ، ویڈیو موجود ہے جس میں وزیر اعظم ایکسٹینشن کا حکم دے رہے ہیں ۔

بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اے این پی کی قیادت سے اظہار تعزیت کیلیے شہباز شریف چار سدہ پہنچے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے موٹر وے بنائی ، بجلی بنائے ، نواز شریف کے دور میں چار بڑے منصوبے شروع کیے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ، انہوں نے بی آر ٹی پشاور میں 126 ارب روپے کی کرپشن کی ۔راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ہمارے دور میں بنا لیکن اس میں توسیع شامل نہ تھی ، ڈاکٹر توقیر کو منصوبے سے متعلق انتہائی ایماندار پایا ۔

صدر مسلم لیگ نن ے کہا کہ میں پہلی مرتبہ گرفتار نہیں ہوا ، اس سے قبل مجھے 1996 میں بھی گرفتار کیا گیا ، نواز شریف کیساتھ اٹک جیل میں رکھا گیا ، میں لانڈھی کراچی میں بھی نواز شریف کیساتھ جیل کاٹ چکا ہوں، ہم آج بھی جیلیں کاٹ رہے ہیں کیا یہ ڈیل ہے ؟۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے کمر کی تکلیف کے باوجود جیل میں پہلی رات زمین پر سلایا گیا ، پہلی رات عمران خان کے کارندے آئے جن کے نام نہیں لوں گا، انہوں نے کہا کہ مجھے زمین پر سلانا ہے اور عام قیدیوں کیساتھ رکھنا ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایل این جی کے منصوبے دنیا کے سستے ترین اور ماڈرن منصوبے ہیں ، خدا کا خوف ہونا چاہیے ، یہ جھوٹ بولتے ہیں ، دوسری بات آتی ہی نہیں ،نوا زشریف دور میں توانائی کے سستے ترین منصوبے لگے ۔جہانگیر ترین سے متعلق سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ  جہانگیر تیرن جانے ، پی ٹی آئی جانے ، یہ انکا اندرونی معاملہ ہے ۔

اس سے قبل شہباز شریف نے اے این پی کی قیادت اور بیگم نسیم ولی خان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان بہادرخاتون تھیں ، جب ولی خان کوحراست میں لیاگیاتوبیگم نسیم ولی خان سیاسی میدان میں نکلیں،1977میں وہ جنرل سیٹ پرپہلی بارڈائریکٹ ووٹ سے منتخب ہوئیں۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی دہشتگردی کیخلاف قربانیاں لازوال ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بشیربلوراوران کے بیٹے ہارون بلورشہیدہوئے، خیبرپختونخواکے ہرفر دنے دہشتگردی کامقابلہ کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال اور امیر مقام بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے ۔