پاکستان مسلم لیگ ن ضلع وسطی کراچی کی جانب سے آج فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہیتی اور اسرائیلی درندگی و دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نےاسرائیل مردہ باد فلسطین زندباد کے واشگاف نعرے لگائے اور او آئ سی، یو این او سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اسرائیلی دہشت گردی کا نو ٹس لیں اور ناجائز ریاست کا قبصہ ختم کرایا جائے ورنہ امت مسلمہ اپنا دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کی اصولی مؤقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اس موقع پرصدر ضلع وسطی اسلم خٹک ایڈوکیٹ، ایوب جوہری، امجد چوہدری، دانش چیمہ، ظاہر شاہ، جہانزیب فاروق، نور حسن بروہی،صلاالدین خان، سلیم مزاری، سردار ابرار، باسط زیدی، تسلیم احمد و دیگر نے شرکت کی۔