شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔فائل فوٹو
شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان کے ذمے قرضوں کا حجم 45 ہزار 470 ارب روپے سے بھی بڑھ گیا

پاکستان کے ذمے قرضوں کا حجم 45 ہزار 470 ارب روپے سے بڑھ گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق 9 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں قرض، مالی ذمہ داریوں کا حجم 6.2 فیصد بڑھا۔
پاکستان کے ذمے قرض، مالی ذمہ داریوں کاحجم جی ڈی پی کے 97.4فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ پہلے نو ماہ میں پاکستان کا قرض 43 ہزار 445 ارب تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کا مقامی قرض 25 ہزار 552 ارب روپے ہوگیا، پاکستان کے ذمے بیرونی قرض کا حجم 16 ہزار 425 ارب 1 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 1 ہزار 98 ارب 30 کروڑ روپےکا سود، قرض ادا کیا گیا، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 433 ارب 1 کروڑ روپے کا قرض واپس کیا گیا، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں صرف سود کی مد میں637 ارب روپے ادا کیا۔