فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی ۔فائل فوٹو
فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی ۔فائل فوٹو

کڈنی ہلز ریفرنس ۔سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم کی کارروائی موخر

احتساب عدالت اسلام آباد نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت دیگر ملزموں پرفرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونےکی ہدایت کر دی ۔

سلیم مانڈوی والا اور دیگر عدالت پیش ہوئے جبکہ سلیم مانڈوی والا کے مبینہ فرنٹ مین عبدالقادر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی ۔

جج محمد بشیر نے استفسارکیا کہ آج تو فرد مرم عائد ہونی ہے آج تو سب نے حاضر ہونا تھا  جس پر عبدالقادرکے وکیل نے کہا کہ عدالت ملزم پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرے ،عبدالقادر کی  11 مئی کو سرجری ہوئی ہے پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹر نے ملزم کو ایک ماہ آرام کی ہدایت کی ہے ، آئندہ سماعت پر خود پیش ہو جائیں گے۔ عدالت میں عبدالقادر کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

عدالت نے شریک ملزم عبدالقادرکی طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،سلیم مانڈوی والا اور دیگر کو بھی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو پیش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی ۔