معاملات کی مکمل انکوائری کیلیے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔فائل فوٹو
معاملات کی مکمل انکوائری کیلیے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ کے پی نے کلرک کو رشوت لیتے پکڑلیا

وزیراعلیٰ کے پی نے عام شہری کا روپ دھار کر رشوت لینے والے کلرک کو معطل کردیا، ان کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت میں غلفت و بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھیس بدل کر ڈی سی پشاور آفس کا اچانک دورہ کیا اس دوران محمود خان عام شہریوں کے درمیان کھڑے ہو کر دفتر میں ہونے والے متعلقہ امورکا جائزہ لیتے رہے۔

اسی دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لائسنس برانچ کے ایک کلرک اور دیگر عملہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل کرکے معاملات کی مکمل انکوائری کیلیے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں و محکموں پر واضح ہو کہ کسی قسم کی غلفت لاپرواہی اور بدعنوانی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اب خود مختلف مقامات اور اداروں میں عوام کے درمیان جاکر اس طرح کے جائزے لیتا رہوں گا، کرپشن میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔