چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے
چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے

چوہدری نثار کے حلف کے معاملے پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی وضاحت

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلف کے معاملے پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے وضاحت کی ہے۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق چوہدری نثار کا حلف لینے سے انکار نہیں کیا، اس معاملے میں 3 درخواستیں راولپنڈی بینچ اور 2 درخواستیں لاہورہائیکورٹ میں دائر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دو دن کا وقت مانگا ہے تاکہ چیک کرسکیں کسی عدالت میں اسٹے تو نہیں؟ کہیں ایسانہ ہوکہ اسٹے کے دوران حلف لےکرتوہین عدالت کے مرتکب ہوں۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ قانونی رائے لے کر چوہدری نثارکاحلف لیں گے۔
خیال رہے کہ چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ دن متعین تھا لیکن بتایا گیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیرموجودگی میں حلف برداری ممکن نہیں، معاملے پر کل یا پرسوں عدالت سے رجوع کرسکتا ہوں۔