یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔فائل فوٹو
یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان نے 38 ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی

پاکستان کی جانب سے 38 ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں کورونا کے حوالے سے کیٹگری سی میں شامل 38 ممالک کے شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر فضائی ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، بنگلہ دیش، برزایل، زمبابوے سمیت براعظم ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 5 جون سے عراق بھی کیٹگری سی والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔