رنگ روڈ معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے، عمران خان دورمیں اتنا بڑا ریکوڈک کیس جیتا گیا، شیخ رشید
رنگ روڈ معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے، عمران خان دورمیں اتنا بڑا ریکوڈک کیس جیتا گیا، شیخ رشید

نادرا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، وفاقی وزیر داخلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی آیا ہوں، رینجرز ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوگا، ایسا تاثر دیا جارہا ہے جیسے سندھ جل رہا ہے۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج رینجرز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ ہوگی۔ کل تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔ کل گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کروں گا۔ کسی مشن پر نہیں آیا امن وامان صوبے کا معاملہ ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ میں گورنرراج نہیں لگ رہا، امن وامان کیلئے رینجرز اور دیگراداروں سے بات کریں گے۔ کراچی سے منشیات کا صفایا میری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کسی بندوق کا لائسنس جاری نہیں ہوا۔ موجودہ دورمیں کسی کواسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔ اسلحہ لائسنس سابق ادوارمیں جاری کیے گئے.
شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز گورنرسندھ اور اسد عمر نے وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں۔ وزیراعظم کو حقائق پرمبنی رپورٹ پیش کروں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نادرا میں بڑی چور بازاری لگی ہوئی ہے۔ نادرا میں کرپشن اورلوٹ مارجاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں صرف ایک گروپ ہے اوروہ عمران خان کا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ رنگ روڈ معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے۔ عمران خان دورمیں اتنا بڑا ریکوڈک کیس جیتا گیا۔