قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی اجلاس، نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قراردمنظور

اسلام آباد۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی زیرصدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قرارداد پیش کی گئی جس پر اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے شور شرابہ اور احتجا ج کیا گیا مگراس کے باوجود قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید اسمبلی نے اپنا احتجا ج ریکارڈ کراتے ہوئے اسپیکر اسد عمر سے کہا کہ اسپیکرصاحب! آپ نے 6 بارایسا کیا ہے،تاریخ میں کبھی کسی اسپیکرنے ایساکام نہیں کیا کہ کورم پورا نہ ہونے کے باوجود بھی کوئی قراردار منظورکی جائے۔

اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کورم پوائنٹ آئوٹ نہیں ہواتھا،رکن نے نکتہ اعتراض پربات کی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے قرارداد منظور ہونے کے بعد ارکان کی گنتی کی ہدایت کی اورکورم پورا نہ ہونے پرقومی اسمبلی کااجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔