اسلام آباد: وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ویکسین سے دو سال کے اندر مرنے کی خبر کو جعلی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ نوبیل انعام یافتہ سائنس دان نے کبھی نہیں کہا کہ ویکسین لگانے والے دو سال کے عرصے میں مرجائیں گے۔
اپنے اعلامیے میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ویکسین سے دو سال کے اندر مرنے کی خبر کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوئی سائنسی تحقیق ویکیسن لگوانے سے دوسال کے اندر موت واقع ہونا ثابت نہیں کرسکتی، تمام ویکسین تحقیق اور ٹسٹنگ مراحل سے گزر کر عوام تک پہنچتی ہیں۔
وزرات صحت کا مزید کہنا ہے کہ نوبل انعام یافتہ سائنس دان لوچ مونتیگز نے کبھی نہیں کہا کہ ویکسین لگوانے والے دو سال کے اندر مرجائیں گے۔