حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے آج لاہورکے تھانے ریس کورس میں گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔
یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ آج گرفتاری دینے تھانہ ریس کورس جاؤں گا۔واضح رہے کہ نذیر چوہان نے گزشتہ روز داتا دربار سے اپنی گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے کہنے پر میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب پولیس کے اس اقدام کے خلاف جنگ لڑوں گا، پولیس مجھے گرفتار کرلے۔