پنجاب میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دوست ویڈیو بنا رہا تھا جبکہ 2دوستوں نے دریا میں چھلانگ لگائی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم میں نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، لاش کی تلاش جاری ہے۔ آئی سی آئی واٹر بور میں 25سالہ شیخ علی نامی لڑکا تاحال لاپتہ ہے۔جائے وقوع پر دوست نے بچانے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لاہور کے رہائشی دو نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں۔