وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی کیوںکہ ان کا ایجنڈا عوام کے متعلق نہیں ہے بلکہ ذاتی ہے۔
”آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ “ سلسلے کی چوتھی نشست میں وزیراعظم عمران خان نے شہری کے سوال جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک درست سمت میں لگ چکا ہے اوراپوزیشن سمجھ ہی نہیں رہی تھی کہ حکومت معاشی مشکلات سے نکلے گی۔
عمران خان نے کہا کہ جن کی سائیکلوں کی دکان تھی آج وہ لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں رہ رہے ہیں،جو سائیکلوں پرتھے آج وہ لینڈ کروزر پرآگئے ہیں،قوم اپوزیشن کی چوری بچانے میں ان کا ساتھ نہیں دے گی،اپوزیشن کا مقصد صرف ذاتی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ حکومت کو بلیک میل کرکے کرپشن کیسز ختم کروائے جائیں جو کبھی نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ ڈالی جائے لیکن یہ اپنی اس کوشش میں بھی ناکام ہوں گے۔