عثمان بزدار نے پانی بحران پر سندھ اسمبلی کے ارکان اور ماہرین کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی تھی
عثمان بزدار نے پانی بحران پر سندھ اسمبلی کے ارکان اور ماہرین کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی تھی

سندھ حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی پیشکش مسترد کردی

سندھ حکومت نے پانی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پیشکش مسترد کردی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پانی بحران پر سندھ اسمبلی کے ارکان اور ماہرین کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی تھی۔
صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے عثمان بزدار کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ارکان اسمبلی پنجاب کے بیراجز کا دورہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر ہمارا احتجاج اور شکوہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے ہے، ہمیں پنجاب کے دورے کی ضرورت ہی نہیں۔
سہیل انور سیال نے ساتھ ہی عثمان بزدارکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چشمہ جہلم لنک کینال، ٹی پی لنک کینال میں پانی چھوڑنے کا جواب دیں۔
صوبائی وزیر نے ساتھ ہی پنجاب کے ماہرین کو سندھ کے دورے کی پیشکش کردی۔
دوسری طرف محکمہ آب پاشی سندھ نے دعوی ٰ سے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر لنک کینال کھولے گئے، جس سے سندھ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔