خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا، بینچ کے ایک رکن نے سماعت سے معذرت کر لی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار وکلا میڈیا پر خلاف بیان دیتے رہے ہیں جس کے باعث سماعت نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت 29 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی جس پر آج یکم جون کو سماعت ہونا تھی ۔درخواست پر سماعت کیلیے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس نے درخواست کی سماعت کرنا تھی۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال کی معذرت کے بعد فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ درخواست پر سماعت کیلیے نیا بینچ تشکیل دیں گے ۔