فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات بگاڑنا ہے۔فائل فوٹو
فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات بگاڑنا ہے۔فائل فوٹو

حامد میر کے پروگرام میں کبھی نہیں جاﺅں گا ۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میری دس سے 12 سالوں میں حامد میر سے نہ کبھی بات ہوئی ہے اور نہ ہی پروگرام میں گیا ہوں ، نہ کبھی جاﺅں گا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی صحافی کانام فی الحال بلیک لسٹ میں نہیں آ رہا ہے اور نہ ہی ای سی ایل میں ، میرے پاس کسی کا کوئی کیس نہیں ہے ۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ امید ہے کہ اسد طور کے کیس میں حقیقت کے قریب پہنچ جائیں گے ، اسد طور کے کیس میں اشتہار دیے جارہے ہیں ، اس معاملے میں ایک آدمی کی شناخت کے قریب بھی پہنچ چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نادرا ، ایف آئی اے اور پولیس تحقیقات کر رہی ہیں ، فنگر پرنٹس کی رپورٹ بھی آنے والی ہے ، غیرملکی آقاﺅں کے کہنے پر یہ لوگ ایجنسیوں پر الزام لگا رہے ہیں ، بے بنیاد الزام سے پاکستان کے تشخص کو نقصان ہو گا ۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہو چکی ہے ، پی ڈی ایم میں ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان ہیں ،پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے سب میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ن میں سے ش نکلے گی اور جب میں کہتا تھا تو تب میرا مذاق اڑاتے تھے ۔

دورہ کویت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ 2011 کے بعد کویت کا کامیاب دورہ تھا ، کویت کے حکام سے ویزوں کے بارے میں بات ہوئی، وزیراعظم کی ہدایت پر کویت دورہ پر گیا۔ ان کا کہناتھا کہ ہماری کوشش ہے سائبرونگ کوجدید ٹیکنالوجی دی جائے۔