مرحوم اہلکار کے لواحقین کو بغیر امتحان ملازمت دی جائیگی، دوران ڈیوٹی معذور جوان کو بھی شہیدوں کے برابر مراعات ملٰیں گی
مرحوم اہلکار کے لواحقین کو بغیر امتحان ملازمت دی جائیگی، دوران ڈیوٹی معذور جوان کو بھی شہیدوں کے برابر مراعات ملٰیں گی

 ڈاکوئوں نے 2 مغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا

ڈاکوئوں نے 2 مغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پولیس اورڈاکوئوں کے درمیان گزشتہ رات معاملات طے ہوئے تھے جس میں مقامی سرداروں نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکووں کے رشتے داروں کو گرفتار کیا ہوا تھا اور ڈاکووں کے رشتے داروں کے بدلے مغوی اہلکار بازیاب کیے گئے۔

دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کے بدلے ڈاکوئوں کے ساتھی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں، اہلکاروں کوآپریشن کے نتیجے میں بازیاب کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل گینگ نے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے 20 لاکھ روپے اور اپنے دو ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ ڈاکوئوں نے اس کے جواب میں دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔ذرائع کا کہناہے کہ پولیس حکام نے پہلے بات چیت کے ذریعے ڈاکوو¿ں سے اپنے ساتھیوں کی بازیابی کی کوشش کی تھی جس میں ناکامی پر مقامی سرداروں سے رابطہ کیا گیا۔