ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

 پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید80افراد جاں بحق

پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید80 جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک ہزار843کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار930 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ24 ہزار667ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 55 ہزار52ہے اور آٹھ لاکھ 48 ہزار 685 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار84افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار51، خیبرپختونخوا چار ہزار 95، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 282اور آزاد کشمیر میں 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار357، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار124، پنجاب تین لاکھ40 ہزار 557، سندھ تین لاکھ 19 ہزار447، بلوچستان 25 ہزار295، آزاد کشمیر 19 ہزار287 اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 600 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔