ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا سے مزید 92 مریض انتقال کرگئے

مہلک کورونا وائرس کے خونی وار جاری، کورونا کے باعث مزید 92 افراد انتقال کرگئے جبکہ دو ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز 53 ہزار 99 ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جان بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 22 ہو گئی جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد نو لاکھ 26 ہزار 695 ہو گئی ہے  جن میں سے آٹھ لاکھ 52 ہزار 574 صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق  کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ پنجاب ہے جہاں تین لاکھ 40 ہزار 989 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 10 ہزار132 افراد جاں بحق ہوئے، 3 لاکھ 13 ہزار 340 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 17 ہزار 517 اب بھی زیر علاج ہیں۔ سندھ میں تین لاکھ 20 ہزار 488 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، پانچ ہزار 73 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو لاکھ 90 ہزار 640 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 24 ہزار 775 مریض تاحال زیر علاج ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450  افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چار ہزار 113 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ  چار ہزار 580  تاحال زیر علاج ہیں ، صوبے میں ایک لاکھ 24 ہزار 757 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 446 افراد کورونا کا شکار ہوئے، 763 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ چار ہزار 198 افراد تاحال زیر علاج ہیں جبکہ76 ہزار 485 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی ۔

گلگت بلتستان میں  پانچ ہزار608 افراد مہلک وائرس کا نشانہ بنے، 107 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ ہزار 371 نے مہلک وائرس کو شکست دی ، 130 ایکٹو کیسز ہیں ۔ آزاد جموں وکشمیر میں 19 ہزار 344 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا، 17 ہزار 903 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ 549 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 892 مریض زیر علاج ہیں ۔