اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔فائل فوٹو
 اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔فائل فوٹو

اجتماعی استعفے نہ دیے تو حکومت مدت پوری کرلے گی۔ مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارا تعلق پارٹی سے ہے، پارٹی کے افراد سے نہیں ، شہباز شریف اور مریم دونوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے،ن لیگ کی جانب سے جو بھی آیا تعاون کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اجتماعی استعفے نہ دیے تو حکومت مدت پوری کرتی جائے گی ، حکمران اپنے  مقاصد کیلیے قانون لا رہے ہیں ، ملک میں عام آدمی کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت کے خلاف متحد تھی ،اس میں رخنہ ڈال کر کس کو فائدہ ہوا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کچھ ایسے فیصلے کیے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔۔ پی ڈی ایم قوم کی آواز بن گئی تھی۔ ہرپارٹی نے اپنا انتخابی مفاد دیکھنا ہوتا ہے۔ ہم نے پیپلزپارٹی کےلیے راستے بند نہیں کیے۔

صدر پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ انتخابی اتحاد ہر جماعت اپنے مفادات کو دیکھ کر بناتی ہے ،عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں ، پی ڈی ایم 4 جولائی کو سوات میں ایک بڑا جلسہ کرے گی ۔29 جولائی کو کراچی میں بھی بہت بڑا جلسہ کریں گے ، حکومت بجٹ میں 4 گروتھ بتائے جو جھوٹ ہوگا ، حکومت کو وہاں لانا چاہتے ہیں جہاں تاریخ کے صفحے پر کراس کا نشان ہو۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مشرف نے سب سے پہلے پاکستان کانعرہ لگا کر پاکستان کو امریکا کی کالونی بنایا،2001 کے معاہدے ملک کے خلاف تھے ۔