الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں حد بندیوں کیلئے کمیٹیاں قائم کردیں، جب کہ سندھ حکومت نے مردم شماری کے نتائج پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حد بندیوں کی کمٹیوں سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ کے 30 اضلاع میں خصوصی کمیٹیاں قائم کردیں۔
اعلامیے کے مطابق سندھ کے ہر ضلع میں حد بندی کیلئے 3 رکنی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جب کہ اعتراضات پر فیصلوں کیلئے 10 ڈی لمیٹیشن اتھارٹیز بھی قائم کی گئی ہیں۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی حد بندیاں حالیہ مردم شماری پر ہوں گی، تاہم سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج پر بلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کرلی ہے۔