وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کے لیے ہر کسی کوکردار ادا کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں گرین فنانسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ضروری ہےکہ شہروں میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کریں،10 ارب درخت لگانےکا ہدف پورا کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صحراؤں کے اندر شجرکاری کرنا بھی ضروری ہے، صحراؤں کے اندر شجرکاری میں چین نے کافی کام کیا ہے، پاکستان چین سے شجرکاری کی تیکنیک سیکھ سکتا ہے۔