کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو
کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو

بدعنوانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ بدعنوانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ہر سال کھربوں ڈالرز ہر ترقی پذیر ملک سے باہر منتقل کیے جاتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بد عنوانی کے خلاف کنونشن کے بعد یہ 15واں سال ہے ، بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں ، دنیا میں کم از کم 2٫6 ٹریلین ڈالر سالانہ بدعنوانی کا تخمینہ لگایا جاتاہے ، بدعنوانی کیخلاف عالمی تعاون کو موثراور مستحکم بنانا ضروری ہے ۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کی اہمیت میں اضافے پر خوشی ہے ، ہم بد عنوانی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح دیتے ہیں ۔