آپ کے کہے گئے الفاظ میرے اور فیملی کیلئے کافی سخت تھے۔فائل فوٹو
آپ کے کہے گئے الفاظ میرے اور فیملی کیلئے کافی سخت تھے۔فائل فوٹو

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا اور سینئراداکارہ بشریٰ انصاری کے د رمیان جاری کشیدگی اب ختم ہوگئی ہے کیونکہ اداکارہ کی جانب سے وضاحتی پیغام آنے کے بعد اب ٹک ٹاک اسٹار نے بھی معذرت ہوئے وضاحت جاری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ وہ جنت کی ویڈیو والے معاملے سے مکمل طور پر واقف نہیں تھیں اس لیے جلد بازی کے سبب اپنا بیان جاری کیا لیکن جب پتا چلا کہ جنت معافی مانگ چکی ہیں تو فوری طور پر پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

اب جنت مرزا نے اپنے پیغام میں بشریٰ انصاری سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ”آپ کے کہے گئے الفاظ میرے اور فیملی کیلئے کافی سخت تھے، مجھے معاملے کو سلجھانے کیلئے بولنا پڑا،ہمیں اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے لیکن انہیں بھی چھوٹوں سے پیار اور محبت سے پیش آنا چاہیے، آپ پیار سے سمجھاتیں تو میں سب کے سامنے ہزار دفعہ معذرت کرلیتی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ جنت مرزا نے اپنے پیغام کے آخر میں بشریٰ انصاری کو لیجنڈ بھی قرار دیا ۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر جنت مرزا کی وائرل ویڈیو اور ان کے خلاف کیے گئے مقدمے سے متعلق ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ٹک ٹاکر کو جاہل قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی تھی۔بعدازاں بشریٰ انصاری نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی تاہم جنت مرزا سمیت دیگر ٹک ٹاکرز نے سینئر اداکارہ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

اب بشریٰ انصاری نے تمام واقعے کی وضاحت اپنی حالیہ پوسٹ میں کی ہے اوران معاملات پرافسوس کا بھی اظہارکیا۔بشریٰ انصاری نے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں نے جیسے ہی وائرل تصویر دیکھی تو میں اقلیتوں کی یوں تذلیل پر جذباتی ہوگئی۔ان کہنا تھا کہ بغیر یہ جانے کہ یہ جنت مرزا کی غیرارادی طورپر کی گئی غلطی ہے جس کی وہ معافی مانگ چکی ہیں میں نے پوسٹ شیئر کردی لیکن بعد میں جب مجھے اس معاملے کا علم ہوا تو میں نے انسٹاگرام سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتی تھی جنت مرزا کون ہے، میں یہاں کسی کو اسلام نہیں سکھا رہی لیکن ہمیں انسان بننا پڑے گا اور انسانیت کی عزت کرنا ہوگی۔سینئر اداکارہ نے آخر میں کہا کہ بچوں کو اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے پھر چاہے وہ آپ کو ا?پ کی غلطیوں پر ڈانٹ ہی کیوں نا رہے ہوں۔