وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا پائیں گے ، کابینہ نے پی ٹی وی کی بھارتی کمپنی سے معاہدہ کرنے کی درخواست منظور نہیں کی ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہناتھا کہ تارکین وطن کوووٹ کاحق دیناچاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں ہے لیکن ن لیگ نے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے کی مخالفت کردی ہے ، ن لیگ نے پٹیشن دائرکردی ہے،ن لیگ کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے پرپیپلزپارٹی کے مو¿قف کاانتظارہے۔
فواد چوہدری کا کہناتھا کہ طارق ملک کوچیئرمین نادراتعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ، طارق ملک کونادراکے نظام کی پہلے سے سمجھ ہے، طارق ملک نادراکی تنظیم نوکرپائیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے 60 سے زائداداروں کے سربراہ تعینات کیے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ترانے کی دوبارہ سے ریکارڈنگ کی منظوری بھی دیدی گئی ہے کیونکہ پہلے قومی ترانے کی اینالوگ ریکارڈنگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی اڈے نہیں ہیں بلکہ ان کے ڈرون سرویلنس کی سہولت بھی ختم کر دی گئی تھی ، امریکہ کو اڈے دینے کی نہ بات چیت چل رہی ہے اور نہ پاکستان دے رہاہے ، وزیر خارجہ اسمبلی میں واضح طور پر کہہ چکے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہناتھا کہ کورونا کی پہلی لہرکے دوران 180 ارب ایک کروڑ خاندانوں کو دیا گیاہے ، احساس پروگرام کو ڈیجیٹل کرکے چلا یا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی فون انڈسٹری کو این آر ٹی سی کو ٹرانسفرکرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔