گاڑیاں بنانیوالی کمپنیاں ٹیکس میں کمی کے لحاظ سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریں گی۔فائل فوٹو
گاڑیاں بنانیوالی کمپنیاں ٹیکس میں کمی کے لحاظ سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریں گی۔فائل فوٹو

حکومت نے میری گاڑی اسکیم متعارف کرادی

وفاقی حکومت نے شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف کرا دی ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ برائے سال 2020-21 پیش کرتے ہوئے کیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ برائے سال 21-22 میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا ہے کہ حکومت نے شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف کرا دی ہے۔

حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیم کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جبکہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اورنئے ماڈل پرایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریرمیں کہا ہے کہ خصوصی ٹیکنالوجی کے اس دورمیں صنعتوں کو مشینری کی درآمد پرٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔