ریاست مخالف تقاریر کیس میں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخ کرنے کیلیے حکومت نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کیں، سیشن کورٹ سے کورٹ سے ان کی ضمانت ہوگئی لیکن ہم ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخی کیلیے رجوع کریں گے ۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے 9 جون کو جاوید لطیف کی درخواست ضمانت دو دو لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے عوض منظورکرلی تھی ، مچلکے جمع کرانے کے بعد جاوید لطیف کی ضمانت منظورکرلی تھی ۔
رہائی ملنے پر پارٹی کارکنان نے جاوید لطیف پرگل پاشی کرکے اپنے لیڈر کا استقبال کیا ۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ پاکستان کیلئے جان دینے کو تیار ہوں ، بائیس کروڑعوام کے پاکستان کو پاکستان کھپے کہیں گے ۔