وفاقی حکومت نے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پرعائد وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق بینک ٹرانزیکشن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ٹرانزیکشن، ایئر ٹریول سروسز ڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈ کے ذریعے بین الاقوامی ٹرانزیکشنزپرود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کتابوں رسالوں زرعی آلات اور850 سی سی تک کاروں کی درآمد کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے بھی استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔