اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا۔فائل فوٹو
اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا۔فائل فوٹو

عمران خان نے بھی انصاف کا وعدہ پورا نہیں کیا۔طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھی انصاف کا وعدہ پورا نہیں کیا، استنبول سے آڈیولنک خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کی سیاست سے دستبردار ہو چکا ہوں، وہاں سیاست نام کی کوئی چیز نہی، سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک تاریخی سانحہ ہے، شہدا کو ابھی تک انصاف نہیں ملا ۔

پی اے ٹی کے سربراہ نے مزید کہاکہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کو انصاف کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جہاں سات سال پہلے کھڑے تھے، آج بھی وہیں کھڑے ہیں، تین بڑوں نے انصاف کا وعدہ کیا تھا،ان سے پوچھتا ہوں وہ کہاں ہیں؟ ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ یہاں تو لوگوں پر دہشت گردی کے پرچے ہوتے ہیں اور خارج ہو جاتے ہیں، عمران خان نے پی اے ٹی کارکنوں کے پرچے خارج نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ جن کے خلاف آپ تقریریں کرتے تھے وہ آج آپ کے ساتھی ہیں، ہر شخص اس ملک کے قانون اور طریقہ کار سے خوف زدہ ہے۔ پاکستان واپسی کا نہیں پتہ مگر رہنمائی جاری رکھوں گا، 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے انصاف کیلیے ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔