پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو
پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

 حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادی گئیں جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ پٹرول 2 روپے 13 پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل پر 2 روپے 3 پیسے بڑھائے گئے ہیں اور اس کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔

اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا جب کہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا اور اس کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا۔