آزاد کشمیرکابینہ نے بجٹ پیش کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ڈٹ گئی ہے اوربجٹ منظورکرنے سے انکارکردیا گیا جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاکستان نے ایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگایا ہے جو قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی کی حکومت آزاد کشمیرکے ہرحلقہ انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لیے 5 کروڑ روپے فی حلقہ خرچ کرنا چاہتی ہے، فنانس بل درست کرنے تک آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ ایوان میں پیش نہیں ہوگا۔