تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ ظالموں کی حکومت میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن عمران خان ہمارے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ وہ انصاف دلائیں گے ،انہوں نے انصاف تو دور کی بات کبھی شہدا کے لیے تین سالوں میں ہمدردی کا ایک بول نہیں بول سکے،عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں ،اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے ظفروال بائی پاس سے چوک فاروقی حسینی تک شہدا ئے سانحہ ماڈل کے حق میں احتجاجی مظاہرہ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان اگر یہ کہیں کہ عدالتیں ان کے اختیار میں نہیں تو جو ان کے دائرہ اختیار میں ہے وہ افسران اور ملازمین جو ملوث ہیں ان کو برطرف کرکے سزا دلوا سکتے ہیں لیکن انہوں نے جو وعدہ کیا وہ وفا نہیں کیا ،سات سال گزر گئے شہداماڈل ٹاؤن کو انصاف نہیں ملا۔
نہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن 3 سال سے عمران خان نے بھی شہدا ءکے انصاف کے لئے کچھ نہیں کیا،ن لیگ نے اپنے دور میں گلو بٹ پیدا کئے، 14 شہدا ءکے اہل خانہ کو ابھی تک انصاف نہیں ملا لیکن ریاست مدینہ بنانے والے بھی انصاف نہیں کر سکے ،ہم عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا ،عمران خان انصاف دینے کا وعدہ وفا نہیں کر سکے ،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف ہمیں انصاف دلائیں ۔