ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔فائل فوٹو
ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم کو کراچی کا اتنا درد ہے تو وزارتوں سے استعفیٰ دیں۔ناصر حسین شاہ

وزیرا طلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) نے دو وفاقی وزاتیں حاصل کرکے مردم شماری کے معاملے پر سودا کرلیا۔ ناصر شاہ نے وفاقی وزرا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اگر کراچی کا اتنا درد ہے ، تو اس کا ثبوت دیں اور وزارتوں سے استعفیٰ دیں۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے،ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو بیچ میں لے آتی ہے،قائد سے ترک تعلق کے بعد ان کی سوچ سے بھی علیحدگی اختیار کریں،اردو بولنے والوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو لوگ مسترد کر چکے ہیں۔

دوسری جانب سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انورسیال نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پرصوبوں سے کوئی شکایت نہیں ارسا زیادتی کر رہا ہے ،گڈو بیراج تک ہی پانی نہیں پہنچ رہا تو آگے چوری کیسے ہوگا ؟

ان کا کہنا تھا کہ نہروں کی پشتوں کی مضبوطی کے لیے 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،ڈیم فلیٹ لینڈ پر نہیں بن سکتے ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ سندھ میں کہاں بن سکتے ہیں۔