پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز کی شریف کی کمرشل اورزرعی اراضی کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرا عظم نواز شریف کی جائیدادنیلامی کے معاملے پرعدالتی حکم پرکمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں شامل صوبائی اورڈسٹرکٹ افسران دوہفتے میں نیلامی کرائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی نیلام ہونے والی جائیداد میں موضع میاں میر 135 کنال،اپرمال دو کنال آٹھ مرلہ پرمشتمل کمرشل پلاٹ شامل ہیں جبکہ موضع مانک کی 936 کنال 10 مرلہ زرعی اراضی کی بھی نیلامی ہوگی۔