پوزیشن لیڈ ر شہبازشریف نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے لیگل ٹیم کو کل شام چار بجے ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے ،شہبازشریف لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے طلبی کو چیلنج کریں گے ، لیگل ٹیم کا کہناہے کہ شہبازشریف عبوری ضمانت کروائیں گے ۔
یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے لاہور نے شوگر سکینڈل میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کر لیا۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے دیئے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر شہباز شریف 22 جون کو پیش نہ ہوئے تو ان کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔