مستونگ کے علاقے میں خواتین اساتذہ کی وین پر فائرنگ 4اساتذہ زخمی ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق خواتین اساتذہ کی وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں چار خواتین زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا،زخمی اساتذہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پڑنگ آباد کے علاقے شیرگڑھ میں ہیش آیا ۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد بلوچستان لیویز نے ملزمان کی تلاش کیلیے ناکہ بندی کردی ۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔